البونی
سورہ انعام کی آیت 'لا تدرکه الابصار وھوا یدرک الابصار وھو اللطف الخبیر' کے بعد اسم یا لطیف ١٢٩ بار صبح و شام پڑھنا اس شخص کو فائدہ دے گا جس کو کسی ظالم کا خوف ہو
سورہ یوسف کی آیت 'ان ربی لطیف لما یشاء انه ھو العلیم الحکیم' کے بعد ١٢٩ بار 'یا لطیف' پڑھنا رنج و سختی شدت سے نجات دیتا ہے
سورہ شوریٰ کی آیت ' الله لطیف بعبادہ یرزق من یشاء و ھو القوی العزیز' جو شخص اس آیت اور اسم یا لطیف کو ہر روز پڑھے تو دنیا اسکے پاس کثرت سے آئے گی
سورہ ملک کی آیت 'الا یعلم من خلق و ھو اللطیف الخبیر' کو اسم یا لطیف کے ساتھ جو شخص روز صبح و شام کسی منصب کے حصول کی نیت سے پڑھے تو اسے کامیابی حاصل ہو گی
جس شخص کو کوئی حاجت ہو وہ دو رکعت نماز حاجت پڑھے ، اس طرح کہ ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص تین بار پڑھے ...اس کے بعد قبلہ رو ہو کر پورے یقین کے ساتھ سات مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اور پھر جو دعا کرے ، جو حاجت طلب کرے گا پوری ہو گی.نیز جو شخص چالیس روز تک فجر کی سنتوں اور فرائض کے درمیان اکتالیس بار سورہ فاتحہ پڑھے گا تو اسکی حاجت بھی پوری ہو گی
امام جعفر الصادق (علیہ سلام)
روزگار سے متعلقه مسائل کے حل کیلئے
ما شا الله لا قوته الا باللہ
حاکم، افسر، بادشاہ کی طرف سے ظلم و زیادتی کا خوف ہو تو
افوض امری الی الله ان الله بصیر بالعباد
عام لوگوں کی دشمنی ، حسد وغیرہ کا اندیشہ ہو تو
حسبنا الله و نعم الوکیل
اور کوئی بھی پریشانی ہو چھوٹی یا بڑی تو
لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظلمین
غزالی
سورہ بنی اسرائیل کی آیت 'رب ادخلنی مدخل صدق و اخرجنی مخرج صدق ، واجعل لی من لدنک سلطانا نصیرا' کسی مجلس وغیرہ میں جانے سے پہلے یا حاکم کے سامنے جانے سے پہلے پڑھے گا تو خوب عزت و تکریم پائے گا
سورہ مومنون کی آیت نمبر ستانوے 'وقل رب اعوذبک من ھمزات الشیاطین و اعوذبک ان یحضرون' جو پڑھے ، اسے اسکی حاجات بن مانگے عطا ہوں گی
جس شخص کو مرگی ہو اس پر کوئی نیک شخص 'المص، طه، طسم، کھیعص، یٰس والقران الحکیم،حمعسق، ن والقلم وما یسطرون' پڑھ کر پھونک دے تو مرگی دوبارہ نہ لوٹے گی انشا الله