Friday, June 26, 2015

دعا برھیتیہ کے اسما سے تسخیر خلق

تَتْلِيَةٌ
tat-li-yatun

تسخیر یا حب کیلئے یہ اسم ، طالب و مطلوب کے ناموں سمیت چالیس بار پڑھ کر طالب و مطلوب کے تصوراتی ہیولوں پر پھونک دیا کریں ، زبردست حب پیدا ہو گی. کھانے پینے کی چیزوں پر پڑھ کر طالب و مطلوب کو کھلانے سے بھی حب پیدا ہو گی. بلاناغہ اس اسم کا ذکر کرنے والا حاکمین و سلاطین کو اپنے اوپر مہربان پائے گا

In order to create affinity between two individuals, this Ism should be recited 40 times along with the name of the lover and the beloved and be then blown into the imaginary shadows of both. The same result can be achieved by blowing the Ism into edibles or eatables and giving them to the lover and beloved. One who recites this Ism will find the rulers kind unto him

مَزْجَلٌ
Maz-jalun

اس اسم کو ١٣ بار پڑھ کر داہنی ہتھیلی پر پھونک لیا  جائے اور پھر جس سے مصافحہ کیا جائے تو فوری مسخر ہو گا


One who recites this Ism 13 times and then blows onto his right hand before shaking the same with anyone, will succeed in making the target person his friend

از استفادات علامہ زاہد رفیق مرحوم  

صرف جائز مقصد کیلئے کریں. نامحرم سے نفسانی و شہوانی لذات کے حصول کیلئے نہ کریں.کرنے کی صورت میں دنیا و آخرت میں نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے 

Do only for legitimate purposes. Don't perform with intentions full of lust and religiously illegitimate sexual desires,in particular. If you do so, you yourself will be accountable for consequences in this world and hereafter  

Monday, June 22, 2015

اسما دعا برھیتیہ سے قضائے حاجات (fulfillment of desires from the names of Allah Almighty , taken from supplication of Berhaitiah)

طُوْنَشٍ
too-na-shin

اس اسم مبارک کو نماز عشا کے بعد سجدے میں جا کر اسی مرتبہ پڑھے اور جو جائز دعا مانگے ان شا الله قبول ہو گی 

One who will recite this Blessed name of Allah Almighty in the prostration after Isha prayer for 80 times with the purpose of fulfillment of halal desires, his desires will be fulfilled inn sha Allah


___________________________________________
شَمْخَابَارُوْخٍ
shamkha-ba-rookhin

اس اسم مبارک کو سورہ یٰسین شریف پڑھنے کے بعد ٣٥ بار پڑھ کر جو حاجت طلب کی جائے ان شا الله پوری ہو گی 

One who will recite this name of Allah Almighty after the recitation of Sura e Yaseen (36th chapter of Quran) for 35 times, his legitimate desires will be fulfilled.

ماخوذ از استفادات غلام سرور شباب قادری 

ناجائز مقصد کیلئے مت کریں ورنہ نقصان بھی ہو سکتا ہے .نیز عمل کرنے والا فرائض  و واجبات کی ادائیگی کی مکمل کوشش کرے اور مکروہات و ممنوعات سے حد درجہ اجتناب کرے  
One should do these recitations for only legitimate desires. If one does for any wrong purpose, he'll be responsible for the consequences. The person reciting these should perform all religious obligations as much as he can and should shun all those acts from which the religion Islam prohibits. 

Saturday, April 18, 2015

مجربات قرآنی

البونی
سورہ انعام کی آیت 'لا تدرکه الابصار وھوا یدرک الابصار وھو اللطف الخبیر' کے بعد اسم یا لطیف ١٢٩ بار صبح و شام پڑھنا اس شخص کو فائدہ دے گا جس کو  کسی ظالم کا خوف ہو
سورہ یوسف کی آیت 'ان ربی لطیف لما یشاء انه ھو العلیم الحکیم' کے بعد ١٢٩ بار 'یا لطیف' پڑھنا رنج و سختی شدت سے نجات دیتا ہے 
سورہ شوریٰ کی آیت ' الله لطیف بعبادہ یرزق من یشاء و ھو القوی العزیز' جو شخص اس آیت اور اسم یا لطیف کو  ہر روز پڑھے تو دنیا اسکے پاس کثرت سے آئے گی 
سورہ ملک کی آیت 'الا یعلم من خلق و ھو اللطیف الخبیر' کو اسم یا لطیف کے ساتھ جو شخص روز صبح و شام کسی منصب کے حصول کی نیت سے پڑھے تو اسے کامیابی حاصل ہو گی 

جس شخص کو کوئی حاجت ہو وہ دو رکعت نماز حاجت پڑھے ، اس طرح کہ ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص تین بار پڑھے ...اس کے بعد قبلہ رو ہو کر پورے یقین کے ساتھ سات مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اور پھر جو دعا کرے ، جو حاجت طلب کرے گا پوری ہو گی.نیز جو شخص چالیس روز تک فجر کی سنتوں اور فرائض کے درمیان اکتالیس بار سورہ فاتحہ پڑھے گا تو اسکی حاجت بھی پوری ہو گی 
 امام جعفر الصادق (علیہ سلام)

    روزگار سے متعلقه مسائل کے حل کیلئے 
ما شا الله لا قوته الا باللہ
حاکم، افسر، بادشاہ کی طرف سے ظلم و زیادتی کا خوف ہو تو 
افوض امری الی الله ان الله بصیر بالعباد
عام لوگوں کی دشمنی ، حسد وغیرہ کا اندیشہ ہو تو 
حسبنا الله و نعم الوکیل
اور کوئی بھی پریشانی ہو چھوٹی یا بڑی تو 
لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظلمین

غزالی 

سورہ بنی اسرائیل کی آیت 'رب ادخلنی مدخل صدق و اخرجنی مخرج صدق ، واجعل لی من لدنک سلطانا نصیرا' کسی مجلس وغیرہ میں جانے سے پہلے یا حاکم کے سامنے جانے سے پہلے پڑھے  گا تو خوب عزت و تکریم پائے گا 

سورہ مومنون کی آیت نمبر ستانوے 'وقل رب اعوذبک من ھمزات الشیاطین و اعوذبک ان یحضرون' جو پڑھے ، اسے اسکی حاجات بن مانگے عطا ہوں گی 

جس شخص کو مرگی ہو اس پر کوئی نیک شخص 'المص، طه، طسم، کھیعص، یٰس والقران الحکیم،حمعسق، ن والقلم وما یسطرون' پڑھ کر پھونک دے تو مرگی دوبارہ نہ لوٹے گی انشا الله       

Friday, April 17, 2015

علم قیافہ (physiognomy / ilm-e-qyafa lesson in urdu)

علم قیافہ 
علم قیافہ ایک بہت وسیع علم ہے .ذیل میں کوشش کی گیی ہے کہ جسمانی اعضا و ساخت سے متعلق قیافے پر کچھ روشنی ڈالی جائے   
قد 
اگر کسی خطے کے آدمی کا قد و کاٹھ وہاں کےاوسط قد و کاٹھ سے بہت زیادہ ہو تو یہ اس شخص کے احمق ہونے کی دلیل ہے اور اگر قد اوسط سے نمایاں طور پر کم ہو تو یہ اس شخص کے ممکنہ طور پر فسادی و کم عقل ہونے کی دلیل ہے... اور اگر اوسط کے لگ بھگ پاس پاس ہو تو یہ اس شخص کے ہوشیار و عقلمند ہونے کی دلیل ہے
عورت کا قد کاٹھ معمول سے لمبا ہو تو اس کے نیک ہونے کی نشانی ہے .درمیانے قد والی اپنے شوہر کو پیاری ہوتی ہے اور معمول سے بہت چھوٹے قد کی عورت ممکنہ طور پر فحش چیزوں میں دلچسپی لینے والی اور بدکردار ہوتی ہے
پیشانی 

کشادہ پیشانی بلند حوصلگی اور نیکی و شرافت کی نشانی سمجھی جاتی ہے اور چھوٹی پیشانی بدقسمتی کی ...مگر یہاں یہ ذہن میں رہے کہ کشادگی یا تنگی سے مراد یہاں ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو کے فاصلے کے تقابل میں چوڑائی مراد ہے

اگر پیشانی کی چوڑائی ، لمبائی کا ایک چوتھائی یا اس سے جتنی زیادہ ہو تو اتنا ہی نیک فطرت ہونے کی نشانی ہے.چہرے کی کل چوڑائی ، چہرے کی کل لمبائی سے دو تہائی یا اس سے جتنی کم ہو نیک فطرت کی علامت ہے 
پیشانی کا اوپر کا حصہ  ابھرا ہوا ہو تو موجد ہونے کی نشانی اور عمدہ چال چلن کی نشانی ہے جبکہ نیچے کا حصہ ابھرا ہوا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ نیک کام کا رجحان ہو گا یعنی سوشل ویلفئر کے کاموں میں رجحان ہو سکتا ہے 
پیشانی پر تکون ، ترشول، مچھلی ، ترازو ، پنکھا ، تلوار کے نشان ہونا اچھی علامت نہیں مانا گیا.پیشانی پر سرخ رنگ کی ناڑیں ہونا کم عمری کی نشانی ہے جبکہ سبز ناڑیں مبارک مانی گیی ہیں  
عورت کی پیشانی چوڑی اور ابھری ہوئی ہو تو اسکے سسر کو جلدی موت آنے کی ممکنہ نشانی ہوتی ہے .پیشانی اونچی ہو تو وہ خود بیوہ ہو جائے.ماتھے پر کوئی نشان ہو تو نیک اور ملنسار عورت ہو گی
سر 
سر (بغیر بالوں کے، کھوپڑی کا سائز مراد ہے) اگر معمول سے تمہیں طور پر بڑا ہو تو اسکا مطلب ہے کہ آدمی حد سے زیادہ عقلمند و ذہین و فطین ہے اور اگر معمول سے نمایاں طور پر چھوٹا ہو تو بیوقوفی کی دلیل ہے.سر گول ہونا اور آنکھیں گول ہونا خوش قسمتی کی علامت ہے.اگر مرد کے ساتھ ایسا معاملہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی بیوی امیر خاندان سے ہو گی 
گردن و پیٹ کے بل 
گردن پر اگر ایک بل پڑے تو درازی عمر ، دو بل پڑیں تو خود کوشش کر کے امیر ہونے والا یعنی سیلف میڈ، تین بل پڑیں تو دولت مند مگر بدفعل ، چار بل پڑیں تو برا شگون ہے اور پریشانی کا گھر ہو گا.کسی بل کا نہ پڑنا بھی دولت مندی کی نشانی ہے
پیٹ پر ایک بل پڑے تو ایسا آدمی جنگ و لڑائی ، جھڑپ میں مارا جائے گا.دو بل پڑیں تو ایسا آدمی عیاش ہو گا.تین بل والا ناصح ہو گا اور چار بل والا صاحب علم و صاحب اولاد ہو گا.پانچ بل والا حکمران ہو گا یعنی پانچ بل راجہ یوگ ہے اور کوئی بل نہ پڑے تو دولت مند ہو گا  
پاؤں
اگر کوئی شخص چلتے ہوئے پاؤں ٹیڑھا رکھے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شخص کاہل الوجود ہے.اگر پاؤں کی بناوٹ ٹیڑھی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شخص چغل خور اور خلقت کو نقصان پہنچنے والا ہو گا.نیکی کا بدلہ بھی ہمیشہ بدی سے دے گا.اگر پاؤں کا تلا سرخ (یا گلابی) رنگ کا ہو تو وہ شخص حوصلہ مند ہوتا ہے اور فیض پہنچاتا ہے.چھوٹا یا چوڑا پاؤں ہونا مفلسی کی دلیل ہے اور متوسط پاؤں ہونا اوسط حالی کی دلیل ہے اور پاؤں پر گوشت ہونا خوش قسمتی کی نشانی ہے
بال 
اگر ہر مسام سے ایک بال پیدا ہو تو اچھا شگون ہے، راجہ یوگ ہے.ایسا شخص حکمران بن سکتا ہے.ایک مسام سے دو بال پیدا ہوں تو ایسا شخص ہنر مند اور عقلمند ہو گا.ہر مسام سے تین بال پیدا ہوں تو خدا پرست ہو گا ، چار پیدا ہوں تو مفلس و بے ہنر ہو گا.سارے جسم پر زیادہ بال ہوں تو بدنصیب ہو گا.چھاتی پر زیادہ بال ہوں تو تمام عمر کسی کا غلام / نوکر رہے گا اور چھاتی پر بالکل ہی بال نہ ہوں تو آدمی ناقابل بھروسہ ہے.تمام جسم پر حد سے زیادہ بال ہوں تو تنگ حال ہو گا 
بازو 
مرد کے بازو اگر باقی جسم کے اعتبار و تناسب سے چھوٹے ہوں تو ممکنہ طور پر مفلس ہو گا ، لمبے بازو ہوں گے تو سخت گیر ، فسادی اور لڑاکا ٹائپ آدمی ہو گا اور اگر درمیانے و متناسب ہوں تو محنتی و ملنسار ہو گا 
عورت کے بازو لمبے ہونا اس کی خوش قسمتی کی دلیل ہے.چھوٹے اور ٹیرھے بازو ہونا عورت کی بدبختی اور بانجھ پن کی دلیل ہو سکتا ہے.اگر بازو چھوٹے اور پرگوشت ہوں تو اس بات کی نشانی ہے کہ عورت کا خاوند کسی اْونچے مقام پر ہے اور چوڑے بازو ہونا ممکنہ طور پر عورت کے بدکردار ہونے کی نشانی ہے
انگوٹھا 
انگوٹھےکی تین پوریں دیکھی جاتی ہیں.سب سے اوپر والی یعنی  ناخن والی پور مرضی یا قوت ارادی ، درمیانی پور منطق یا دلیل اور نچلی پور عشقیہ طبیعت کو ظاہر کرتی ہے.اوپر والی پور کو بچپن، درمیانی کو جوانی اور نچلی کو بڑھاپے سے تعبیرکیا جاتا ہے.اوپر والی پور روحانی ، درمیانی  جسمانی اور آخری نفسانی طاقت کو ظاہر کرتی ہے.جتنا لمبا انگوٹھا ہو گا اتنا زیادہ شہوت پر کنٹرول ہو گا (یا باالفاظ دیگر لمبے انگوٹھے والے لوگ خشک طبع ہوں گے).ناخن والی پور جتنی چھوٹی ہو گی ، اتنا ہی وہ شخص وحشی و حیوانی ہو گا اور تنگ حوصلہ و کم دولت بھی ہو گا.نارمل ریلیکس حالت میں انگوٹھے کا ہتھیلی کی طرف  جھکنا طبعیت کی درشتی جبکہ الٹ  سمت میں پشت کی جانب جھکنا نرمی کی دلیل ہے
کان و ابرو
مرد کے کان اگر حد سے زیادہ لمبے ہوں تو لمبی عمر ہو گی مگر عقل کم ہو گی.عورت کے کان لمبے ہوں تو قوی ہاضمہ اور عقلمند ہو گی.مرد کے کان چھوٹے ہوں تو عقلمند اور عورت کے چھوٹے ہوں تو بیوقوف ہو گی
ہونٹ
اگر ہونٹ لمبے اور موٹے ہوں تو مرد کم عقل ہو گا.ہونٹ بہت لمبے ہوں تو مرد چور بدمعاش ہو گا.باریک اور سرخ رنگ کے ہوں تو معتدل مزاج، ایک ہونٹ بڑا اور دوسرا چھوٹا ہو تو بدبخت، نیچے والا بڑا ہو تو جلد ناراض ہونے والا ہو گا
سرخ ہونٹ دانائی ، عقلمندی اور بھلا مانس ہونے کی نشانی ہیں جبکہ نیلا ، سیاہ یا سفید ہونٹ بدبختی و مفلسی کی علامت ہے
آنکھ
آنکھ جس قدر ابھری ہوئی ہو گی اور بڑی ہو گی ، اسی قدر نیک اور روحانی طاقت والا ہو گا.جتنی چھوٹی ، گول اور اندر کو دھنسی ہوئی آنکھیں ہوں گی اتنا ہی شریر ، مکار ، مطلب پرست اور تند مزاج ہو گا.اور اگر آنکھ کسی جانور سے ملتی ہو تو انسان میں اسی جانور کی خصلت زیادہ پائی جائے گی.
چھوٹی آنکھ            = کم حوصلگی
گول آنکھ                 =بہت زیادہ سفر کی علامت
گہری آنکھ               =خود غرض و بے وفا
گول ، گہری ، سیاہ    = سانپ کی فطرت
گول ، گہری ، بھوری =بہت شادیاں کرنے والا مگر پھر                                    بھی عورت سے سکھ نہ ملے
  بڑی و روشن           = عقلمند
سرخ آنکھیں              = گرم مزاج
سبز آنکھیں                =جلد سمجھنے والا
بلی جیسی آنکھوں والا =کھوٹے کام کرے گا ، بدفعل  ہو                                      گا
کانا                            =عموما برے چال چلن والا ہو گا
بھینگا                        = عموما فریبی ہو گا
عورتوں کے قیافہ میں چند مزید باتیں 
جس عورت کی ناک کی لو لمبی ہو گی وہ آنا پرست اور جھگڑالو ہو گی.ناک پر بال ہوں تو بدکار ہو گی.ناک نیچے کی طرف جھکی ہو تو عقلمند ، حاضر جواب اور ذہین ہو گی.طوطے کی طرح کی ناک ہو گی تو کینہ پرور ہو گی.عورت کی چھوٹی ناک اسکی کم مائیگی اور مفلسی اور لمبی ناک خوش بختی کی دلیل ہے.جس عورت کے رخساروں پر انگلے لگانے سے گڑھا پڑے وہ شہوت پرست ہو گی اور جس کے گالوں پر گفتگو کرتے ہوئے گڑھا پڑے وہ بدکار ہو گی.چھوٹے منہ والی عورت کو ہمیشہ رنج پہنچتا ہے اور بہت لمبے منہ والی عورت کنواری رہتی ہے یا جلدی بیوہ/مطلقہ ہو جاتی ہے اور بہت تکلیف اٹھاتی ہے.جس عورت کی ٹھوڑی پر بال ہوں یا ہونٹوں کے اوپر مونچھیں ہوں تو عموما ایسی عورت کا رجحان فعل بد کی طرف ہوا کرتا ہے.عورت کا ہاتھ اگر نرم و نازک ہو تو خوش قسمتی کی دلیل ہے.اگر ہاتھوں میں پسینہ آتا رہتا ہو تو بدبختی کی علامت ہے.اگر بائیں ہاتھ کا انگوٹھا چھوٹا ہو تو ہمیشہ ناجائز فعل کی خواہش کرنے والی ہو گی.ہاتھ سیدھا کرنے سے اگر خم پڑ جائے تو دولت مند ہو گی.ہتھیلی نرم و گداز ہو تو شرم و حیا والی ہو گی اور اگر سخت ہو تو کینہ پرور ہو گی

Saturday, December 21, 2013

Easy akhbari jafr (ilm ul jafr)

السلام علیکم.
عربی زبان کے ٢٨ حروف ہیں اور ہر حرف سے کوئی عدد منسوب ہے.حروف کو  مختلف ترتیب سے لکھا جاتا ہے.سب سے زیادہ عام طریقہ درج ذیل ہے جو ابجد قمری کہلاتا ہے (کیونکہ اس کے پہلے چار حروف  کا مجموعہ یہی لفظ بنتا ہے )

 ا         ب       ج          د        ہ        و        ز       ح      ط  
1         2        3         4        5        6       7       8       9
ی       ک        ل         م         ن       س       ع     ف      ص 
10     20      30        40       50      60     70    80     90
ق       ر        ش        ت        ث        خ       ذ     ض       ظ
100  200    300      400     500    600   700  800    900
غ 
1000

ان کو یاد کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ یہ کلمات یاد کر  لیں.ابجد ہوز حطی کلمن سعفص قرشت ثخذ ضظغ . 

ہم رتبہ اور نظیرہ قمری  حروف 
اوپر دی گیی ابجد میں ایک دوسرے کے نیچے انے والے حروف ہم رتبہ کہلاتے ہیں مثلا 'ا' ، 'ی ' ، 'ق' اور 'غ' ہم رتبہ ہیں.ابجد قمری کے ہم رتبہ حروف کو ترتیب سے لکھنے سے جو شکل سمانے اتی ہے اسے ابجد ایقغ کہتے ہیں (کیونکہ ا،ی ،ق،غ پہلے چار حروف بنیں گے )

ابجد قمری میں ہر حرف کے بعد ١٣ حروف چھوڑ کر چودھواں حروف اس کا نظیرہ حرف کہلاتا ہے.نظیرہ حروف کی جدول آسانی کیلئے درج ذیل ہے جس میں  
ا کا نظیرہ س ہے ،ب کا ع ..... 

 ا  ب  ج  د   ہ  و  ز  ح  ط  ی ک ل  م  ن
س ع ف ص ق ر ش ت ث  خ  ذ ض ظ غ


بسط حرفی  
کوئی لفظ یا سوال لکھ کر اس کے حروف کو الگ الگ کر کے لکھنا بسط حرفی کہلاتا ہے .
مثلا 
بھارت = ب ہ ا ر ت 

سوال کیسے لکھا جائے 
سوال واضح  طور پر لکھا جانا چاہیے ،ابہام نہیں ہونا چاہیے .اگر کسی شخص یا خود سے متعلق سوال پوچھنا ہے تو اس شخص کا پورا نام معہ اس کی والدہ کے نام کے لکھنا چاہیے .والدہ کا نام معلوم نہ ہو تو اس کی جگہ 'حوا' لکھ دیں.سوال لکھنے سے پہلے یہ نیت کر لیں کہ الله عالم الغیب ہے ،یا علیم علمنی ،یا خبیر اخبرنی پرہیں اور نبی پاک صل الله علیہ و آلہ وسلّم اور ان کی آل پر درود بھیجیں ،پھر سوال لکھیں .جن سوالوں میں مدت معلوم کرنی ہی مثلا فلاں کام کب تک ہو گا وغیرہ ،ان سے پرہیز کیا جائے تو بہتر ہے .وہ حروف جو عربی میں نہیں لیکن اردو میں ہیں ،ان کے لئے اردو زبان میں اس سے  پچھلا والا حرف لیا جائے.'حمزہ' کو بعض جگہ حذف کر دیا جاتا ہے اور بعض جگہ لیا جاتا ہے مثلا میں مسلۂ میں نہیں لیتا لیکن گئی میں اس کو 'ی' کے برابر لیتا ہوں.

مستحصلہ    
جفر کے حصہ اخبار میں کل تین لکھ سے زاید طریقے (مستحصلات) ہیں جن میں سے اب صرف سینکڑوں بچے ہیں اور معلوم ہیں مختلف جفر حضرات کو.کچھ آسان آسان طریقے آپ کی نذر کروں گا جو میں خود بھی استمال کرتا ہوں .

طریقہ ١ 
سب سے پہلے سوال لکھنے کے بتاے گے طریقے کے مطابق سوال لکھ لیں ،پھر اس کی بسط حرفی کریں.بسط حرفی سے جو سطر ملے اس کے آغاز سے شروع ہوں اور ہر چھے حروف کے بعد ساتواں حرف نوٹ کرتے جایں ،جب مزید حروف نہ لئے جا سکیں تو حاصل  شدہ حروف کو امتزاج دے کر سوال کے مطابق بامعنی لفظ یا الفاظ بنانے کی کوشش کریں .اگر مشکل ہو تو حاصل شدہ حروف میں سے ایک یا زیادہ کو اس کے نظیرہ قمری حرف سے یا ہم رتبہ سے تبدیل کر دیں (ایک وقت میں ایک حرف کے ساتھ ایک کام کر سکتے ہیں،یا ہم رتبہ سے تبدیل کر دیں ،یا نظیرہ سے.دونوں اکٹھے نہیں کر سکتے).ہم رتبہ یا نظیرہ سے تبدیل کرنے سے پہلے یا بعد میں اگر آپ کو لگے کہ کوئی ایک ،آدھ حرف زاید ہے تو اسے حذف کر سکتے ہیں ،یا اگر لگے کہ کوئی ایک آدھ  حرف ابجد میں سے لینے سے بامعنی لفظ یا مرکب بن سکتا ہے تو بھی اجازت ہے . 

مثال 
یا علیم      پرویز مشرف کا پاکستان کی  سیاست میں مستقبل میں کیا کردار ہو گا ؟

بسط  حرفی :  ب ر و ی ز   م 'ش' ر ف    ک ا    ب ا 'ک' س ت ا ن   ک ی    'س' ی ا س ت      م ی 'ن'    م س ت ق ب ل     'م' ی ن     ک ی ا    ک 'ر' د ا ر    ہ و   ک 'ا'
ساتواں حرف اٹھانے سے مندرجہ ذیل حروف حاصل ہوے :

ش ک س ن م ر ا 

م کا ہم رتبہ ت لیا ،ن کا ہم رتبہ ہ لیا تو یہ جواب ملا :

شکست ہار 


  

Friday, December 20, 2013

Wusat e Rizq,ada e qarz,rozgar wagheyra ke liye

اول  و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور اس کے بعد حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ درج ذیل مقاصد کیلئے پڑھیں۔1۔ برائے تکمیل اہم و خاص امر 111 مرتبہ۔ 2۔ برائے وسعت رزق و ادائے قرض 308 مرتبہ۔ 3۔ برائے حفاظت ازشرور و فتن 341 مرتبہ۔ 4۔ برائے کفالت از مصائب و پریشانی 140 مرتبہ روزانہ پڑھیں۔

(عبقری سے ماخوذ )


Friday, November 29, 2013

Directions of Rijal al ghayb in different dates of lunar months

taken from ghulam Abbas Awan's 'Fuyuz e Jafr'

Directions of the Rijal al ghayeb in different dates of lunar months :

south east        1   9    16   24
south west       2   10  17   25
south               3   11  18   26
west                4   12  19   27
north west       5   13  20
north east        6         21   28
East                7   14  22   29
North              8   15  23   30